Mirpur Court News

میرپور (حیات نیوز) عدالت ایڈیشنل ضلعی فوجداری میرپور نے مشہور قتل مقدمہ عنوانی “ سرکار بنام ولید عنصر وغیرہ”میں فیصلہ سنا دیا ممبران عدالت ایڈیشنل سیشن جج فاروق رشید و ایڈشنل ضلع قاضی خضر حیات نے فیصلہ سناتے ہوئے دو سگے بھائیوں ملزمان نوید عنصر و رمیض عنصر کو دفعہ APC-302 میں 14/14 سال قید،APC-544میں 3/3 لاکھ روپے جرمانہ ،APC-337F/2 میں 50/50ھزار روپے بطور ضمان جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت مزید ایک سال قید اور 15 ضمن 2 اسلحہ آرڈیننس میں 7/7 سال قید و 10/10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ تیسرے ملزم عدنان شبیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری اور مرکزی ملزم ولید عنصر کو اشتہاری قرار دےدیا.
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10/04/2017 کو میاں محمد ٹاون میرپور میں میاں محمد ٹاون کے ہی رہائشی تین سگے بھائیوں ملزمان ولید عنصر،نوید عنصر و رمیض عنصر نے ہمراہ ملزم عدنان شبیر میاں محمد ٹاون کے ہی رہائشی مشہور موٹر ساہیکل میکینک محمد جمیل عرف استاد جمیل کو دن دیہارے اندھادند فائرنگ کر کے قتل اور دوسرے بھائی شہزاد بھٹی کو شدید زخمی کر دیا تھا جبکہ دیگر چار بھائیوں نے دائیں بائیں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں تھیں.
اس موقع پر مستغیث مقدمہ و وکیل مستغیث مقدمہ اصغر حسین ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلہ کو سرہاتےہوئے اسے حق و سچ کی فتح قرار دیا اور ممبران عدالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سخت سزاؤں سے ہی معاشرہ میں جرائم کا سد باب کیا جا سکتا ہے.
May be an image of 1 person, beard and smiling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *