Mirpur Barrage News

میرپور(پی آئی ڈی)07نومبر2023
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے کہاہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی دلچسپی سے رٹھوعہ ہریام برج کے ادھورے منصوبے پر دسمبر سے کام شروع ہوجائے گا اور ایک ڈیڑھ سال سے بھی کم مدت میں اربوں روپے کا یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔منصوبے کی تکمیل کے لئے حکومت پاکستان فنڈز فراہم کرئے گی۔ رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل سے اسلام گڑھ میرپور شہر کا حصہ بن جائے گا جبکہ چکسواری،کوٹلی، سماہنی اور چڑہوئی جانے والے مسافروں کی مسافت میں 30 کلومیٹر کی کمی ہوگی۔منصوبے کے التواء سے اہلیان میرپور اور متاثرین منگلا ڈیم میں پیدا ہونے والے شکوک وشبہات بھی دور ہو جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ڈبلیو او اور زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی کے ایکسپرٹ کارٹھوعہ ہریام برج کی سائٹ کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر پلاننگ کرنل محمد آفتاب، ایف ڈبلیو او کے کرنل عاصم شاہین،زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی کے ایکسپرٹ محمد فیاض زعیم،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی،چیف انجینئر ہائی وے ساؤتھ عبدالباسط بٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج سردار حبیب مغل،ڈائریکٹر ورکس منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی انجینئر انعام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔ایف ڈبلیو او کی ایکسپرٹ ٹیم نے موقع پر جاکر نامکمل پل کے حصہ کا جائزہ لیا اورانہیں بتایا گیا کہ پل کے درمیانی حصہ 160 میٹر اور دونوں سائیڈ 40,40 میٹر پل کا حصہ نامکمل ہے جس کی تکمیل ہونی ہیں جس پر ایف ڈبیلو کے ایکسپرٹ نے بتایا کہ 160میٹر نامکمل حصہ کے دونوں طرف پائل بنائے جائیں گے اور یہ نامکمل حصہ سٹیل برج کے بجائے آر سی سی برج کی صورت میں تعمیر کیا جائے گا۔یہ منصوبہ نہایت ہی کم مدت میں مکمل کریں گے اس سلسلہ میں واپڈا،پلاننگ کمیشن،ارسا سمیت دیگر محکموں کی معاونت بھی حاصل کی جائیگی۔
وزیراعظم کے سپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم چوہدری انوار الحق جس طرح رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں اس کے لیے انھوں نے گزشتہ روز ایف ڈبیلو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع سے ملاقات کرکے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جس سے پل کی تکمیل میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔اب یہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل ہوجائیگا۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی نیت بھی صاف ہے اور ان کا ویژن بھی یہی ہے کہ اعلانات کرنے کے بجائے موقع پر کام کیے جائیں۔
اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے کہاکہ رٹھوعہ ہریام برج کا بقیہ کام جلد شروع ہو جائیگا جبکہ 160میٹر سپین کی تکمیل کے لیے ایف ڈبلیو اور کنسٹرکشن کمپنی کم مدت میں منصوبے کی تکمیل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *