Adalat News

لندن(عدالت نیوز)صدر آزاد کشمیر ایڈوائزری کونسل برطانیہ خالد محمود خالق سے میرپور سے دورہ برطانیہ آنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شہزاد اکرم کی ملاقات،تارکین وطن کے امور پرتبادلہ خیال، صدر اووسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ خالد محمود خالق نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شہزاد اکرم کوڈیجیٹل قرآن مجید کاتحفہ بھی پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق صدر آزادکشمیر اووسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ خالد محمود خالق سے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شہزاد اکرم نے ملاقات کی۔ اس موقع پراووسیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے نائب صدر شیخ سرفراز حسین ودیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تارکین وطن کے مسائل اور بالخصوص برطانیہ میں مقیم میرپور کے عمائدین کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرخالد محمود خالق نے کہا کہ میرپور کے عمائدین جو برطانیہ میں آباد ہیں ان کے املاک اور جائیدادوں پرقبضے معمول بن گیا ہے جس کے باعث تارکین وطن میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔ تارکین وطن معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے آزادکشمیر کی حکومتیں تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہی ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شہزاد اکرم نے خالد محمود خالق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اووسیز ایڈوائزری کونسل کی کمیونٹی کے لئے کاوشوں کوشاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ خالد محمود خالق دیار غیر میں اہلیان میرپور کی موثر اور توانا آواز ہیں جو برطانیہ بھر میں کمیونٹی کے دکھ درد میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں اور میرپور میں اووسیز کمیونٹی کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں میں اجاگر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *