1,563

برطانیہ میں‌کار حادثے کا شکار خاتون جاں‌بحق

لندن (پی اے) آئرلینڈ کے کورک سٹی میں افسوسنا ک حادثے میں ایک40سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ دو بچوں کو بچالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کورک سٹی میں جمعہ کی رات9بج کر45منٹ پر پیش آیا، جب کینیڈی کوائے کے مقام پر کار دریائے لی میں جا گری۔ ہلاک شدہ خاتون کی لاش کو آئرش نیول سروسز سے تعلق رکھنے والی ڈائیورز ٹیم نے بعد ازاں نکالا جبکہ خاتون کے ہمراہ کار میں سوار دو بچوں کو دریائے لی سے نکال کر کورک یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے معمولی زخموں کا علان کیا گیا۔ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور بعدازاں رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں