368

 راجہ یاسین کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہ کی جائے سردار عتیق احمد خان

 راجہ یاسین کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہ کی جائے سردار عتیق احمد خان

راجہ یاسین خان کل بھی میرے اور ساری جماعت کیلئے بہت محترم تھے آج بھی محترم ہیں ،قائد مسلم کانفرنس

 میر واعظ گھرانے نے اسلامی اقدار کے فروغ اور ریاست کے اسلامی تشخص کی بقاءکیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا

مظفرآباد(صباح نیوز ) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ راجہ محمد یاسین خان مجاہد اول کے درینہ ساتھی ہیں اور ہماری سیاسی ٹیم کا ایک مرکزی اہم ستون ہیں،جماعتوں میں اختلافات رائے پیدا ہو جاتا ہے اوار اسے وقت کے ساتھ ساتھ رفع بھی کر دیا جاتا ہے،کارکنان مسلم کانفرنس سختی سے اس بات کا خیال رکھیں،راجہ یاسین کے یا ان کے کسی ساتھی سے متعلق سوشل میڈیا پر عزت و اخترام اور ان کے مرتبے میں کمی کی کوئی پوسٹ نہ کی جائے ،راجہ یاسین خان کل بھی میرے اور ساری جماعت کیلئے بہت محترم تھے آج بھی محترم ہیں ،اور ہمارے درمیان عزت و احترام کا یہ رشتہ زندگی بھر قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں