تھانہ افضل پور کی کارروائی بچے کیساتھ غیر وضع فطری عمل کرنیوالا درندہ دھر لیا
نادر علی ولد محمد آفتاب قوم راجپوت ساکن سموال شریف نے سارم علی کے ساتھ بدفعلی کی
پولیس نے مکمل تعاون کیا ہے درندہ صفت ملزم کو کڑی سزا دی جائے، درخواست گزار مسماة (س)
میرپور(عدالت نیوز)تھانہ افضل پور۔ایس ایچ او افضل پور صداقت علی نے 6 سالہ معصوم بچے کیساتھ زیادتی/بدفعلی کرنےوالے ملزم نادر علی ولد محمد آفتاب قوم راجپوت ساکن سموال شریف کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 22۔06۔15 کو مسماة (س) نے ایک تحریری درخواست دی کہ اسکا پسر سارم علی بعمر 6 سال کیساتھ ملزم نادر علی ولد محمد آفتاب قوم راجپوت ساکن سموال شریف نے بدفعلی کی ہے۔۔اس رپورٹ پر مقدمہ علت نمبر 136/22 بجرائم APC 377 درج رجسٹر کرتے ہوئے معصوم سارم علی کا میڈیکل RHC پنڈی سپھروال سے کرایا گیا میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر صاحب نے بعد فعلی کی تصدیق کی ہیکہ سارم کیساتھ بدفعلی /زیادتی کی گئی ہے۔ملزم نادر علی ولد محمد آفتاب کو تحت ضابطہ گرفتار کر تے ہو دریافت عمل میں لائی جارہی ہے۔
