2,345

میرپور پولیس کی کاروائی دو ملزمان گرفتار

میرپور(سٹی رپورٹر)امانت میں خیانت اور نوسربازی کا الزام ۔دوملزمان تھانہ تھوتھال کے ہاتھوں گرفتار۔مقدمہ درج ہوکر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تھوتھال کو ڈاکٹر ثاقب اسماعیل کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں گرفتار ملزمان
کی جانب سے امانت میں خیانت اور نوسربازی کا الزام لگایا گیا پولیس تھانہ تھوتھال نے ایک ملزم کو میرپور اور دوسرے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے 419/420/434/406/34APCکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محمد آصف ولد راسب حسین ساکن بن خرمان تحصیل و ضلع میرپور اور محمد اسرار الحق ساکن راولپنڈی کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ بند کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں