1,713

میرپور کے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے

میرپور (عدالت نیوز)سنگھوٹ کے رہائشی علی چاند نے گولی مار کر وسیم ڈان کو قتل کر دیا،واردات کے بعد ملزم خود تھانہ تھوتھال پہنچ گیابعد ازاں تھانہ سٹی منتقل۔مقتول کے لواحقین غم سے نڈھال قاتل کو سخت سزا کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے سنگوٹ کے رہائشی محمدعلی عرف چاند ولد چوہدری ذوالفقار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سنگھوٹ کے ہی رہائشی وسیم شہزاد عرف ڈان ولد نسیم کو بن روڈ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود آلہ قتل سمیت تھانہ تھوتھال پہنچ گیا اور پولیس کو قتل کے متعلق بتایا جس پر پولیس نے اس کو گرفتار کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے بعد ازاں پولیس کو پتہ چلا کہ یہ تھانہ سٹی کی حدود ہے جس پر تھانہ سٹی کو فوری اطلاع کی گئی اور ملزم کو پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مقتول وسیم اور ڈان آدھا گھنٹہ سے زیادہ وہاں پر تڑپتا رہا جس پر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مقتول کی موت واقع ہوگئی،مقتول وسیم ڈان کے ورثاء شدت غم سے نڈھال،منی لندن میں ناجائز اسلحہ کہاں سے آتا ہے شہریوں کا پولیس سے سوال، مقتول وسیم ڈان کی نعش سرکار ی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی جہاں پر ڈیڈ باڈی کا پوسٹمارٹم کیا گیا اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ سٹی نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تاہم ورثا کے مطابق اس قتل کے پیچھے کوئی اور لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں