میرپورâرشید طالب/نمائندہ اوصافáسپیشل کمیونیکشین آرگنائزیشن SCO کی ناقص ترین سروس، چوک شہیداں سمیت شہر بھر میں SCO کی DSL ، فائبر انٹرنیٹ سروس آئے روز خرابی تعطل کا شکار، جسکی وجہ سے تعلیمی اداروں کے طلبہ، دفاتر میں کام کرنے والوں کو شدید مشکلات ذہنی اذیت کا سامنا۔ صارفین کی بارہا شکایات کے باوجود SCO کمپلینٹ آفس کے نمائندوں کی طرف سے صارفین کی شکایت پر کوئی توجہ کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا بلکہ بعض اوقات کمپلیٹ آفس کے عملہ کی طرف سے نامناسب رویہ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جو کہ سنجیدہ فکر حلقوں کیلئے تشویش اور SCO کی ساکھ اور کارکردگی پر بڑا گہرا سوالیہ نشان ہے صارفین ایس سی او کی کمزور ناقص سروس سے تنگ آکر دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کی سروس لینے کا سوچنے لگے ۔عوامی سماجی حلقے ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ایس سی او انٹرنیٹ سروس میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کی مشکلات کم اور انہیں سہولت مل سکے۔
Daily Telegram