کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حاظم بھنگوار اپنے نرم رویے اور فیشن کی وجہ سے تو مقبول ہیں ہی مگر آئے دن سوشل میڈیا پر ان کا انسانی ہمدردی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی کارنامہ سامنے آجاتا ہے
جس سے لوگ مزید ان کی شخصیت سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی حاظم بھنگوار کی ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں انھیں ایک شدید زخمی نوجوان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حاظم بھنگوار کے مطابق وہ شاہجہاں ایونیو سے گزر رہے تھے جہاں ان کے سامنے ایک تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
حاظم بھنگوار نے سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کو اپنی گاڑی میں ڈالا اور قریبی نجی اسپتال پہنچایا جہاں اسے بروقت طبی امداد فراہم کی گی اور اس طرح نوجوان کی جان بچ گئی۔ حاظم بھنگوار کے مطابق نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
سوشل میڈیا پر حاظم بھنگوار کے اس عمل کو بہت سراہا جارہا ہے۔