Saudia arabia News

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں اپنے ہم وطن کو قتل کرنے پر پاکستانی شہری کو موت کی سزا ہوگئی۔ سعودی اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں مقامی حکام نے اپنے ہی ملک کے شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کی موت کی سزا پر منگل کے روز عملدرآمد کردیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان سے تعلق رکھنے والے عباس خان نثار نامی ایک شخص نے اپنے ہی ملک کے شہری محمد مجید منیر کو سر پر ضرب لگا کر اس وقت قتل کیا جب ان دونوں کے درمیان کسی بات پر شروع ہوئے جھگڑے نے شدت اختیار کرلی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عباس خان نثار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے اس کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں قتل کا الزام ثابت ہونے پر اس کو موت کی سزا سنا ئی گئی، بعد ازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی عباس خان نثار کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس کے بعد ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا گیا۔

دوسری طرف سزائے موت کے مجرم ایک اور شخص کو اس وقت نئی زندگی مل گئی جب سعودی شہری نے اپنے بیٹے کے قتل کے مجرم کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے سر قلم کیے جانے والی جگہ پر آخری وقت میں معاف کر دیا، مطیر العطاوی نامی شخص کے فیصلے کا اعلان شمالی سعودی عرب کے علاقہ تبوک میں ایک نامزد مقام پر مجرم کا سر قلم کرنے سے عین قبل کیا گیا جب کہ عدالت کی جانب سے قاتل کے خلاف سزائے موت کا حتمی فیصلہ جاری کیا گیا تھا اور العطاوی نے اس سے قبل معافی کی بار بار کی جانے والی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *