فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے آئی جی صاحب”گڈٹو سی یو“مکالمہ پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، آئی جی اسلام آباد عدالت
میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آئی جی صاحب”گڈٹو سی یو“جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر ”گڈ ٹو سی یو“کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرناپڑا،چیف جسٹس نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی