Mirpur News

میرپور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میر پور کا میاں محمد ٹاون (بن خرماں) میں میڈیکل سٹورزاور فارمیسز پر چھاپے۔
انسانی جانوں کے تحفظ ، اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑی کاروائی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے آج بن خرماں میں قائم متعدد میڈیکل سٹورز کا اچانک معائنہ کیا ۔ معائنے کے دوران ایک سرکاری ملازم کا سٹور جو بغیر ڈرگ لائنسنس تھا اور اس کے پاس ذائد المعیاد ادویات تھیں اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈادوایات نہ تھی جس کے سبب سٹور کو فوری سیل کر دیا گیا۔ دو مزید میڈیکل سٹورز کو بند کروا دیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے
تمام سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ ادویات مسند ڈاکٹر کے تجویز نسخہ سے فروخت کریں ۔ بلاونہ انجکش اور ڈرپس نہ لگائے۔ درد کی گولیاں اور ٹیکے لمبے عرصہ تک نہ لگائیں۔ ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی میں غیر رجسٹرڈ ادویات استعمال کرنے سے انسانی صحت پہ نہانت خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں لوگوں کے جگر اور گردے متاثر ہو رہے ہیں۔ اور دن بدن بلڈ پریشرکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا سٹورز کوکلینک نہ بنایا جائے۔سٹور کا درجہ حرارت نوٹ کریں۔ادویات صرف رجسٹرڈ ڈسٹری بیوٹرز سے خریدکریں۔ادھر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی کاروائی کو اہلیان میاں محمد ٹاون نے سرہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *