لندن (پی اے) انگلینڈ میں کورونا کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے داخلے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد65سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ویکسین این ایچ ایس کی ویب سائٹ یا این ایچ ایس کی ایپ پر بک کرائی جاسکتی ہے یا پھر119پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویکسین لگانے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق نیا وائرسB-A 286کورونا کا زیادہ خطرناک وائرس ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا رہتا ہے لیکن ویکسین اس سے بچائو کا بہترین طریقہ ہے حالیہ ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی آمد میں اضافہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اپریل کے بعد سے اس کی شرح4.6فی لاکھ ہوچکی ہے، اگرچہ یہ شرح گزشتہ موسم سرما کی11.8کی شرح سے کم ہے لیکن اس میں اضافے کی شرح خطرناک ہے۔ برطانیہ کے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق یہ اومیکرون وائرس کا حصہ معلوم ہوتے ہیں لیکن ابھی اس کے پھیلائو کی رفتار تشویشناک نہیں ہے اور ابھی تک انگلیند میں اس کے37اور اسکاٹ لینڈ میں5مریض سامنے آئے ہیں۔
Adalat News Tv