پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دو نئی ٹیموں کی شمولیت بارے انکشاف کیا ہے، پاکستان سپر لیگ میں پہلے چھ ٹیمیں ہیں اور دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، نجی ٹی وی کے مطابق جاوید آفریدی نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی اور
مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے، ایسے میں ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلومات ہیں کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘سیالکوٹ اور فیصل آباد’۔یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی